3

پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے عالمی اسنوکر چیمپئین شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی


کراچی:

پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئین شپ 2024 کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

 دوحا، قطر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں پاکستان کے احسن رمضان نے سوئیڈن کے  شیوان محمد علی کو 0-4 سے شکست دے دی۔

  پاکستان ہی کے اسجد اقبال نے بھی ایک آسان مقابلے میں ترکی کے کیوئسٹ ملیح ایگمین کو کوئی فریم ہارے بغیر 0-4 سے مات دے دی جبکہ سابق عالمی چیمپئن محمد آصف  نے ایک فریم کی قربانی دیکر فن لینڈ کے جیسن سورمینون کو 1-4 سے ٹھکانے لگایا۔

 کوارٹر فائنل کے لیے محمد آصف کا ہم وطن اسجد اقبال سے مقابلہ ہوگا جبکہ احسن رمضان کو سری لنکا کے طحہٰ اریشھاتھ  سے سامنا درپیش ہوگا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں