7

پاک انگلینڈ سیریز: راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا، کھیل کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔

دوسرے روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وی آئی پی اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا

تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نے مہمان کو ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں