3

پنجاب میں شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35لاکھ مالیت کا گھر دے دیا گیا


لاہور:

میانوالی پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں شہادت پانے والے ایک اور پولیس اہلکار کے اہلخانہ کو گھر دے دیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق شاہین ٹاؤن میانوالی میں 10 مرلے کا گھر خرید کر دیا گیا۔

ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید نے ایک سال قبل پیٹرولنگ چیک پوسٹ کنڈل عیسیٰ خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا، ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید شہید کی اہلیہ اور دو بچے نئے گھر میں زندگی گزاریں گے۔

آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دہشتگرد عناصر کا بہادری سے مقابلہ کیا۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں