12

پنجاب کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پنجاب کے 8 شہروں میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 کے تحت سیاسی اجتماعات، دھرنے اور جلسے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعرات 10 اکتوبر سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں 3 روز کیلئے اجتماعات، دھرنے، جلسے اور مظاہرے پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد،راولپنڈی،مری، سرگودھا اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ 

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے باعث کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں