5

پولیس نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دیکر تاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ دنوں ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے جس میں سلمان خان سے 2 کروڑ تاوانکا مطالبہ کیا گیا تھا اور دھمکی دی گئی تھی کہ اگر تاوان ادا نہ کیا تو اداکار کو قتل کردیں گے۔

تاہم ممبئی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت عظم محمد مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو باندرا کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھی اداکار اور بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد یہ پولیس کی دوسری کامیاب کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں