2

پی سی بی کے 2 بڑے افسر مستعفی

ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک اورپی ایس ایل ڈائریکٹر صہیب شیخ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

صہیب شیخ نے ستمبر 2023 میں پی سی بی کو جوائن کیا تھا،اس سے قبل وہ 2016 سے 2019 تک بھی پی سی بی میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

معاہدہ ختم نہیں کیا،گیری کرسٹن نے خود استعفیٰ دیا، چیئرمین پی سی بی

دوسری جانب ہیڈ آف ویمنز کرکٹ تانیہ ملک اکتوبر 2021 میں اس عہدے پر فائز ہوئی تھی،پی سی بی نے دونوں کا استعفیٰ منظور کرلیا اور دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں