5

پی ٹی آئی اور جے یو آئی آئینی ترامیم کے مسودے پر متفق

امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں پی ٹی آئی، بی این پی، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل کے رہنما شریک ہوئے ، اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوئی۔

متنازعہ طریقے سے آئین سازی ہوئی تو عدم استحکام اور بڑھ جائے گا،بلاول بھٹو

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی،26ویں آئینی ترامیم پر ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ہماری ، بی این پی، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کی مولانا سے ملاقات ہوئی، آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے طویل مشاورت ہوئی،کل ہم نے بتا دیا تھا مولانا کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہماری یہ میٹنگز ہوتی رہی ہیں،کل ہم اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ ہمارا اتفاق رائے ہو جائے گا،آج بھی مولانا کے ساتھ ملاقات میں طویل گفتگو ہوئی ہے،خصوصی کمیٹی نے بھی ایک مسودہ منظور کیا ہے۔

کراچی سےکوئٹہ چلنے والی بولان میل کے اوقات کار میں تبدیلی

انہوں نےمزید کہا کل اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ اتفاق ہوگیاہے،ہمیں آج حکومت کاچوتھا ڈرافٹ موصول ہوا ،جس کو شق وار دیکھاہے،بات چیت کا سلسلہ جاری ہے امید کرتےہیں جلد اتفاق ہوجائےگا۔

ہمارا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتفاق رائے ہو چکا ہے ، خصوصی کمیٹی میں وہی مسودہ منظور ہوا جس پر مولانا سے مشاورت کی۔

بانی پی ٹی آئی سےملاقات کے لیے درخواست دیں گے، امید کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہوجائےگی، بلاول بھٹو سے ملاقات ضرور ہوئی مگر ڈرافٹ پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کے بعد ہم فائنل اعلان کریں گے۔

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کا رحجان بڑھنے لگا

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی کے وفد کو عشائیہ بھی دیا گیا،پی ٹی آئی وفد میں حامد خان، علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں