19

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتی رہی ہوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔ میں ہمیشہ کہتی رہی ہوں پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں اور نہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

مریم نواز نے کہا کہ ریاست کو پی ٹی آئی کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جس کی وہ مستحق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں