8

پی ٹی آئی ڈی چوک مظاہرے پر اختلافات کا شکار، کئی رہنماؤں کی کھل کر مخالفت

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہوگئی ہے اور کئی رہنماؤں نے احتجاج کی کھل کر مخالفت بھی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علی امین گنڈاپور سمیت دیگر قیادت نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں حماد اظہر ، خالد خورشید اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے جبکہ اجلاس کی صدارت چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی اجازت پر ہی احتجاج مؤخر کیا جائے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے چند رہنماؤں نے ڈی چوک احتجاج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی اور اسے مؤخر کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اجلاس میں سیاسی کمیٹی نے احتجاج کے حوالے سے صورت حال پر غور اور حکمت عملی طے کی اور ایک بار پھر یہی مطالبہ دہرایا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹر، وکیل کی ملاقات کرادی جائے تو پھر احتجاج مؤخر ہوسکتا ہے۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی احتجاج کے حتمی فیصلے کا اعلان اجلاس کے اختتام پر کرے گی۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں