4

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرنے والی کمیٹی کی تشکیل نو کا حکم دے دیا، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔

حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا ہے۔ انہیں سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔

یحییٰ آفریدی ملک کے 30 ویں چیف جسٹس بن گئے

قبل ازیں صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آ فریدی سے ملاقات کی، صدر اور وزیراعظم نے نئے چیف جسٹس سے ایوان صدر کے پنک روم میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیف جسٹس یحییٰ آ فریدی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔صدر ملکت اور وزیراعظم نے چیف جسٹس کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس کا تجربہ قانون کی بالادستی کو مضبوط بنانے میں موثر ثابت ہوگا، یقین ہے چیف جسٹس کی قیادت میں عدلیہ دیانتداری سے کام کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں