5

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ  کمرہ عدالت نمبر ایک میں پہلا دن

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ کمرہ عدالت نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی عدالت میں 30 مقدمات سماعت کیلئے مقررتھے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ساڑھے نو بجے سے لیکر 10 بج کر چالیس منٹ تک 24 مقدمات سنے۔ چھ مقدمات وکیل یا فریق کی عدم دستیابی کے باعث ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کیے گئے۔

عدالت کے سامنے بیشتر اپیلیں زائد المیعاد تھیں۔ عدالت نے جائیداد تنازع کے ایک کیس میں زائد المیعاد اپیل کا اعتراض درخواست گزار کے بیوہ ہونے کی بنیاد پر ختم کردیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وقفے کے بعد چھ کیسز کی سماعت کی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں