13

چین، بھارت، روس، ایران اور کرغزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سربراہان مملکت کی آمد کے پیش نظر شہر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وجود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ روس کا 76رکنی جب کہ جب کہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 16 مزید ممالک مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنرز کے طور پر وابستہ ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں