3

ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو کیا مشورہ دیا ہے؟ بلاول بھٹو نے بتادیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی طرف سے صدرِ مملکت کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صدرِ مملکت آصف زرداری کی صحت دریافت کی۔

انہوں نے صدر آصف زرداری کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے اپنے والد کے لیے نیک خواہشات پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاؤں میں دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا تھا۔

ایوانِ صدر کے مطابق اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد ان کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کردیا ہے۔

صدر زرداری اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں