4

ڈرائیونگ سیکھنے کے چکر میں شہری گاڑی کو جھیل میں لے گیا



 

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک مضحکہ خیز واقعے میں ایک شخص جو گاڑی چلانا سیکھ رہا تھا غلطی سے اپنی گاڑی جھیل میں جاگراتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک وائرل ویڈیو میں بٹوکما کنٹا جھیل میں جزوی طور پر ڈوبی ہوئی کار کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اندر موجود دو افراد (ٹرینی ڈرائیور اور اس کا انسٹرکٹر)، تالاب سے باہر تیرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فوٹیج میں ایک راہگیر کو پانی میں چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے تاکہ دونوں کو بحفاظت ساحل تک پہنچنے میں مدد ملے۔ مقامی لوگوں کو بھی جھیل کے کنارے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

مبینہ طور پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ شخص اپنے انسٹرکٹر کی رہنمائی میں جھیل کے قریب گاڑی چلانے کی مشق کر رہا تھا۔

تاہم کچھ دیر بعد سیکھنے والے ڈرائیور نے غلطی سے بریک کے بجائے ایکسلریٹر دبادیا جس سے گاڑی پانی میں جا گری۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں