5

ڈیرہ اسماعیل خان ،دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10 اہلکار شہید

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 10 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دہشتگردوں نے ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس یونیفارم کیلئے مختص سالانہ بجٹ میں اضافہ کر دیا

شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خارجیوں کاچیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا،شہید ہونے والے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔3زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ،محسن نقوی نے زام چیک پوسٹ پر حملے میں شہید 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی ہے۔

شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،شہداء کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور شہدا ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھی  ڈی آئی خان چیک پوسٹ پر خارجیوں کے حملے کی مذمت کی، انہوں نے حملے میں ایف سی کے 10بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا شہدا قوم کا فخر ہیں،شہدا کی دفاع وطن کے لیے عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، دکھ اورغم کی گھڑی میں شہدا کے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں