6

ڈی آئی خان اور لکی مروت سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ


اسلام آباد:

خیبرپختونخوا سے پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں رواں برس رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 45 تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) اور لکی مروت میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

 این ائی ایچ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کے مزید دو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ حالیہ کیسز کے بعد ملک بھر میں کیسز کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق بچوں سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جینیاتی ترتیب کا کام جاری ہے جبکہ رواں سال میں ڈی آئی خان اور لکی مروت سے رپورٹ ہونے والے پولیو کے دوسرے کیس ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، کے پی سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں