4

 کراچی میں چار دن کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آگئی


کراچی:

 کراچی میں چار دن کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آگئی، واٹر کارپوریشن کی جانب سے مختلف مقامات پر مرمتی کام کی  وجہ سے شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا تھا تاہم صورتحال معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں چار دن سے پانی کی فراہمی بری طرح متاثر تھی جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا اور شہری ٹینکروں کی ذریعے پانی حاصل کرنے پرمجبورہو گئے تھے۔

واٹر کارپوریشن حکام  نے بتایا کہ پرانی سبزی منڈی پرریڈ لائن منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران مرکزی لائن برسٹ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام شروع کردیا گیا تھا، گذشتہ رات پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی جس کومممول پر آنے پر چوبیس سے اٹھائیس گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ 

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتا یا کہ دریائے سندھ سے پیپری تک چودہ گھنٹے کے وقت لگتا ہے اور شہر میں پانی کو پہنچنے میں بارہ سے چودہ گھنٹے کا وقت لگتا ہے تاہم اب شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر ہے ۔

ترجمان نے بتاتا کہ پرانی سبزی منڈی پر لائن اور تین مقامات پر والوز کی تبدیلی میں دو دن کا وقت لگا کیونکہ یہ مرکزی لائن اس کے لیے فراہمی کو بند کرنا پڑا تھا جبکہ گذشتہ روز لائن کی مرمت کا مکمل کر نے کے بعد جب پانی کی فراہمی شروع کی گئی تو ایک بارپھر پرانی سبزی منڈی پرپانی کا رساؤ شروع ہو گیا تھا جس کے باعث سڑک تالاب کا منظر پیش کرر ہی تھی۔

 واٹر کارپوریشن حکام نے فوری طور پرلائن کی مرمت کا کام مکمل کیا اور مختلف بلدیاتی اداروں نے رات میں پانی کی نکا سی کر دی تھی۔  کراچی میں چار دن تک پانی کی فراہمی بری طرح متاثر تھی جس کی وجہ سے شہر مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس ر ہے تھے۔

زیادہ متاثر ہونے والوں میں گلشن اقبال ، گلستان جوہر، لانڈھی ، کورنگی ،شاہ فیصل کالونی ، رنچھولائن ، گارڈن ، پی آئی بی کا لونی ، صدر، رامسوامی ، محمود آباد، کورنگی کراسنگ سمیت مختلف علاقے متاثر تھے تاہم اطلا عات کے مطابق کراچی کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول پر آگئی ہے۔ 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں