4

کراچی میں 9ویں جماعت کے طالب علم کی مالی پریشانیوں کے باعث خودکشی



شہر قائد کے علاقے شریف آباد میں نویں جماعت کے طالبعلم نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔

اس حوالے سے ہیڈ محرر شریف آباد اے ایس آئی عمران لودھی نے بتایا کہ شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد الاقصیٰ مسجد کے قریب فلیٹ سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 17 سالہ رافع کے نام سے کی گئی۔

متوفی کا والد محمکہ تعلیم میں ملازمت کرتا ہے جبکہ والد اور والدہ کے درمیان کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوگئی تھی۔ رافع نویں جماعت کا طلبعلم اور اپنے والد کے ہمراہ رہائش پذیر تھا ، انھوں نے مزید بتایا کہ باپ اور بیٹا گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرایے کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں اور مکینوں نے بتایا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے پر ان کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔ 

جس کی وجہ سے نویں جماعت میں زیر تعلیم رافع کی امتحانی فیس بھی جمع نہیں کی جا سکی جبکہ چند ماہ سے فلیٹ کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا اور اسی مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر رافع نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی تاہم اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں