21

کراچی والوں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی کے شہریوں پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، شہر قائد کے صارفین پر بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا فیصلہ کل نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔

کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی۔ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافے کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کر چکا ہے اور مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے اضافہ کردیا گیا تھا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں