5

کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

محمود آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

محمود آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

تاہم، ریلوے پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں