4

کھانا لینے کیلئے قطار میں کھڑی معصوم بچی اسرائیلی بمباری سے شہید

شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران کھانا لینے کیلئے قطار میں کھڑی ننھی بچی بھی شہید ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 8 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ اسکول الشاطی پناہ گزین کیمپ میں واقع ہے، جو غزہ شہر کے مغرب میں ہے اور وہاں بےگھر خاندانوں کو پناہ دی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کے حملے میں زینہ سعید الغول نامی بچی بھی اس وقت شہید ہوگئی جب وہ الشاطی کیمپ کے اسماء اسکول میں کھانا لینے کےلیے قطار میں کھڑی تھی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کے بیت لاہیا میں 6 عمارتوں پر بمباری کی، جس میں کم از کم 45 افراد شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 42 ہزار 924 افراد شہید اور 1 لاکھ 833 زخمی ہو چکے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں