ٹماٹر ہمارے کھانوں کا ایک اہم جزو ہے۔ اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے ، اسے کچا اورپکا دونوں طرح کھانا مفید ہے، اکثر سلاد میں اس کا استعمال سلاد کو نیا رنگ وروپ دے دیتا ہے۔
اس کو کئی طریقوں سے کھایا جاسکتا ہے۔ اسے سوپ، سبزی، سلاد کے طور پرکھایا جاتا ہے۔ کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ناشتے میں کھیرا ٹماٹر وغیرہ کھانا پسند کرتے ہیں تو کیا ان کی یہ عادت ان کی صحت کے لئے مثبت ہے یا پھر ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ ٹماٹرمیں اہم غذائی اجزاء لائکوپین،پوٹاشئیم، بی کمپلیکس اور دیگر بہت سے غذائی اجزاء اس میں شامل ہوتے ہیں ، یہ آپ کے جسم میں کولیسٹرول لیول کو درست رکھتے ہیں، یہ آپ کی ہڈیوں کو بھی مضبوط بناکر جوڑوں کا درد کم کرتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ صبح نہار منہ اس کا جوس یا سوپ بھی پیا جا سکتا ہے۔ یہ صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
خالی پیٹ ٹماٹر کھانے کے فوائد:
1۔ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت:
اس میں موجود لائکو پین اور کیلشئیم ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے، اس کی وجہ سے آپ ہڈیوں کی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔ اسی لئے جب آپ خالی پیٹ ٹماٹر کسی بھی شکل میں کھاتے ہیں تو یہ زیادہ زود اثر رہتا ہے۔
2۔ وزن کم کرنے میں مددگار:
ٹماٹرکا جوس پینا یا خالی پیٹ ٹماٹر کھانا وزن کم کرنے میں اور چربی پگھلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ کیونکہ اس میں فائبر موجود ہے۔ جس کی وجہ سے پیٹ کے مسائل سے نجات مل جاتی ہے۔
3۔ ذیابیطس میں مفید:
ذیابیطس کے مریض بھی ٹماٹر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ٹماٹر میں موجود نارنگن نامی مرکب ذیابیطس کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود لائکوپین، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیم، وٹامن سی، فلیوونائڈز، فولیٹ اور وٹامن ای ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
4۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے:
ٹماٹر میں موجود لائکو پین، وٹامن ای اور بیٹا کیروٹین کولیسٹرول گھٹانے میں مدد کرتا ہے اسے بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں ۔ کولیسٹرول کی سطح کم رہتی ہے تو بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔