5

کینیڈا کا وہ علاقہ جہاں کوئی میئر نہیں بننا چاہتا

کینیڈا کے ایک علاقے میں منعقد ہونے والے میونسپل الیکشن میں کوئی بھی شخص میئرشپ کی دوڑ میں  حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہا۔علاقہ حکام غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر تشویش میں مبتلا ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے سسکیچوان کے علاقے کائل میں حکام نے بتایا کہ نومبر 2021 میں منتخب ہونے والے میئر جارج ولیم اس سال ریٹائر ہو رہے ہیں اور اب تک ان کی جگہ لینے کے لیے کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹاؤن کونسل میں ایک اوپن اسپاٹ ہے اور اس پر بھی کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

چیف ایڈمنسٹریٹیو افسر ایمبر ڈیشنے کا کہنا تھا کہ میئر کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے دو دور گزر چکے ہیں، لیکن کسی نے درخواست جمع نہیں کرائی ہے۔

ایمبر ڈیشنے کا کہنا تھا کہ یہ بات تھوڑی تشویش ناک ہے لیکن وہ پُر امید ہیں کہ کوئی نہ کوئی شخص ذمہ داری کے لیے سامنے آئے گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں