13

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ ‘ کی پروڈکشن بند کر دی ہے جس کی جگہ ’ سوزوکی ایوری ‘ لینے جارہی ہے تاہم اب اس کی تصویر اور خصوصیات سامنے آ گئیں جو کہ یقینی طور پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے، اس منی ایم پی وی کی ایک لیک ویڈیو میں مینول گیئر باکس، مینول پچھلی کھڑکیوں کے ہینڈلز، سوزوکی ایمبلم اور اے سی/ہیٹر وینٹس جیسی تفصیلات سامنے آئیں۔ تاہم، اس بار اس کے بیرونی اور اندرونی ڈیزائن کی تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔

سوزوکی ایوری کا بیرونی ڈیزائن

مقامی طور پر اسمبل کی گئی منی وین کا بیرونی ڈیزائن’’ کلاسک کائی کار ‘‘ڈیزائن پر مبنی ہے۔ سائیڈ پر سلائیڈنگ دروازے ہیں جن میں کی لیس انٹری کا آپشن ہے۔ پچھلی طرف چھوٹی، نیچے کی طرف نصب مستطیل ٹیل لائٹس، بیک وائپر، اور 13 انچ اسٹیل ویل شامل ہیں۔ مجموعی طور پر اس کا بیرونی ڈیزائن ایک باکس نما اور سادہ انداز کا ہے۔

کیبن کے اندر، ایوری میں اونچی نصب ڈیش بورڈ نمایاں ہے۔ دیگر خصوصیات میں 2-ٹون انٹیریر (کالا اور سرمئی)، کپڑے سے ڈھکی ہوئی اگلی اور پچھلی نشستیں، اے بی ایس، 4-وے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، پانچ سیٹ بیلٹس، اے سی، ایک ایئر بیگ، دو کپ ہولڈرز، اور ایم پی 3 آڈیو سسٹم شامل ہیں۔

انجن اور پاور

سوزوکی ایوری کا انجن اور کارکردگی سادہ ہیں۔ اس میں 660 سی سی انجن ہے جو 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ 49 ہارس پاور اور 62Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

قیمت

ذرائع کے مطابق، اس گاڑی کی متوقع قیمت تقریباً 26 لاکھ روپے ہو سکتی ہے، جب کہ بولان کی موجودہ قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں