4

گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم میں اُکھاڑ پچھاڑ کی تیاری

کپتان ہرمن پریت کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان (فوٹو: فائل)

کپتان ہرمن پریت کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے پر کپتان ہرمن پریت کور کو گھر بھیجنے کی تیاری کرلی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کو گروپ راؤنڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

بھارتی ٹیم کو ایونٹ کے آغاز سے قبل ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم ٹورنامنٹ کی دو بڑی ٹیموں کے ہاتھوں شکست نے ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ فاطمہ ثنا کے قومی ترانے کے وقت رونے کی ویڈیو و ائرل

بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی فتح سے جڑی ہوئیں تھی لیکن پاکستان کی ہار نے ایسا ممکن نہ ہونے دیا۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف میچ میں پاکستانی ویمنز نے 8 کیچز ڈراپ کیے

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ امول مزمدار سے ملاقات کر کے ہرمن پریت کور کے بطور کپتان مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور یہ ملاقات نیوزی لینڈ کے خلاف 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کے اعلان سے قبل متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ہار دیکھ کر بھارتی فیلڈر امپائرز سے الجھ پڑیں

ہرمن پریت کور کو 2016 ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کا کپتان مقرر کیا گیا تھا انکی قیادت میں ہندوستان نے 2018 اور 2023 کی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ 2020 میں ٹی20 کے میگا ایونٹ کا فائنل کھیلا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں