16

ہوم اسٹے ٹورازم منصوبہ، خیبرپختونخوا حکومت کا 30 لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے ہوم اسٹے ٹورازم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، اس کے لئے خیبرپختونخواحکومت 30 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دے گی۔
ابتدائی منصوبہ 39 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا، دو کمروں کی تعمیر یا پہلے سے دستیاب رومز میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، کمروں میں واش رومز، کچن کے علاوہ دیگر سہولیات بھی ہوں گی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدن 100 فیصد بڑھ کر 110 ارب روپے ہو گئی

صوبائی حکومت کے مطابق ہوم اسٹے ٹورازم کا پہلامرحلہ اپر لوئر چترال، اپر لوئر دیر اور مانسہرہ میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد اور سوات بھی شامل ہیں۔

صوبائی حکومت ہوم اسٹے سیاحت منصوبے کے لئے جو قرضہ دے گی اس کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی جبکہ واپسی کا عمل دوسرے سال سے شروع ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع ہیں، ہوم اسٹے سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں،یہ روزگار فراہمی کا بھی بہترین منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں