5

یہ جھوٹ ہے کہ مجھے اٹھایا گیا، پارٹی سربراہ، کارکنوں نے زبردستی پریس کانفرنس کروائی، قاسم رونجھو

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے رہنما قاسم رونجھو کا کہنا ہے کہ آج پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور دیگر افراد نے زبردستی پریس کانفرنس کروائی۔

قاسم رونجھو نے اپنی پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں کی تردید کردی۔ اپنے نئے بیان میں قاسم رونجھو نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ پریس کانفرنس میں کہا، وہ ان سے زبردستی کہلوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ زبردستی کے الفاظ تھے جو لکھے ہوئے تھے کہ مجھے اٹھایا گیا، یہ مچھر کی باتیں ہیں، یہ سب انہوں نے لکھ کر میرے آگے رکھے تھے۔

قاسم رونجھو نے مزید کہا کہ یہ ٹوٹل جھوٹ اور فیبریکیٹڈ ہے، میں گھر پر ہی موجود تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پارٹی پالیسی کیخلاف آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر انہوں نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں