54

مائیکرو سافٹ نوٹ پیڈ میں نیا فیچر کونسا ہے؟

[ad_1]

مائیکرو سافٹ کی 4 دہائیوں پرانی ایپ نوٹ پیڈ میں جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ نوٹ پیڈ میں ری رائٹ نامی فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ فیچر ٹیکسٹ کو ایڈٹ کرنے کے لیے اے آئی ماڈل کو استعمال کرے گا۔

ری رائٹ کے ذریعے صارفین اپنے ٹیکسٹ کی لمبائی تبدیل کرسکیں گے یا اس کی شکل بدل سکیں گے۔

خیال رہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں نوٹ پیڈ ایپ 1983 سے موجود ہے اور اس کا مقصد صارفین کو سادہ ٹیسکٹ ڈاکومنٹس تیار کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 4 دہائیوں کے دوران اس ایپ میں کچھ زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔

مگر جولائی 2024 میں مائیکرو سافٹ نے نوٹ پیڈ ایپ میں اسپیل چیک اور آٹو کریکٹ جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مائیکرو سافٹ نوٹ پیڈ میں ان فیچرز کو متعارف کرایا گیا۔

ری رائٹ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کریں جس کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد ماؤس پر رائٹ کلک کرکے ری رائٹ کا انتخاب کریں۔

ایسا کرنے کے بعد پوپ اپ ونڈو میں ٹیکسٹ لینتھ، ٹون اور ٹیکسٹ فارمیٹ کے آپشنز نظر آئیں گے۔

اپنا آپشن منتخب کرنے کے بعد ری پلیس پر کلک کریں جس کے بعد ری رائٹ کی جانب سے 3 آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کو ونڈوز 11 میں دستیاب ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں