53

معروف اداکار انتقال کر گئے

[ad_1]

تامل سینما کے مشہور اداکار دہلی گنیش 80 سال کی عمر میں عمر رسیدگی کے مسائل کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے ماہا دیون نے سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی، جس کے مطابق دہلی گنیش کا انتقال 9 نومبر 2024 کی رات 11 بجے ہوا۔

دہلی گنیش کی آخری رسومات پیر، 11 نومبر کو صبح 10 بجے ادا کی جائیں گی۔

ان کے انتقال پر تامل سینما کے بڑے ناموں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سپر اسٹار راجنی کانت نے X (پہلے ٹویٹر) پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “میرا دوست دہلی گنیش ایک شاندار انسان اور لاجواب اداکار تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔”

اداکار تھلاپتی وجے نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “دہلی گنیش صاحب کے انتقال کی خبر دل کو بہت دکھ پہنچانے والی ہے۔ انہوں نے 40 سال سے زائد عرصے میں 400 سے زائد فلموں میں بہترین کردار ادا کیے۔ یہ تامل فلمی صنعت کے لیے بڑا نقصان ہے۔”

اداکار کارتھی نے بھی تعزیتی پیغام دیا، “دہلی گنیش سر کے انتقال پر افسوس ہے۔ ان کے کردار ہمیشہ تامل سینما کی تاریخ میں زندہ رہیں گے۔ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سر۔”

دہلی گنیش نے 1976 میں فلم پٹینا پرویسم کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 400 سے زائد تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کے مشہور کرداروں میں نائیکن، مائیکل مدھانا کامراجن، سندھو بھیرآوی اور اروور شامل ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں