[ad_1]
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستی بجلی فراہم کرنے کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنا اور لوگوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سستی بجلی فراہمی سے لوگ مہنگی گیس جو ان کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے اس کو ترک کریں گے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں 31 مارچ تک اس کو کرپائیں گے لیکن ہمارے شراکت دار ان کی رائے کے مطابق ہمیں اس کو آزمانہ ضروری ہے، اگلے 2 ماہ کے نتائج کے انحصار اس بات پر ہے کہ ہر سال 6 ماہ کے لیے ہم اس پیکچ کو لے کر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے صنعت کاروں اور کاروباری افراد کو بھی فائدہ ہوگا جو ان 6 ماہ میں بھی باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ پاکستان کے معیشت کے اندر ایک بہتر کردار ادا کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے کا ایک بہت بڑا ہدف تھا جس کل ہم نے حاصل کیا، قیمتوں کے مستقل بنیادوں پر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ آج کے اس اعلان کی اشد ضرورت کی وجہ پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کے ادارے (این ٹی ڈی سی) ہے جو ماضی میں بہت بد انتظامی کا شکار رہا جس کے منصوبے کئی سالوں تک تاخیر سے سسٹم میں بہتری لاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تاخیر ہمارا ترسیلی نظام برداشت نہیں کرسکتا، جن منصوبوں کے اخراجات 6، 6 ارب روپے ہونے تھے وہ 14 ارب روپے پر مکمل ہوئے، اخراجات کا بڑھنا اور تاخیر بجلی کی قیمت میں اضافے کا موجد بنتا ہے، اس ترسیلی نظام کے درست نہ ہونے کی وجہ اس کمپنی کا صحیح طریقے سے نہ چلنا اور ذہنیت کا فقدان ہے۔
[ad_2]