85

حارث رؤف نے اہم ریکارڈز توڑ دئیے

[ad_1]

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے ثقلین مشتاق اور شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

دوسرے ون ڈے میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حارث رؤف نے 30 اکتوبر 2020 کو ون ڈے ڈیبیو کیا جس کے بعد سے انہوں نے 39 میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس عرصے (حارث کے ڈیبیو سے اب تک) میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

اس دوران صرف عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ حارث سے آگے ہیں جبکہ عمان آئی سی سی میں ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے،حارث کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی باؤلر کے کیریئر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں۔

ایڈیلیڈ میں 5 وکٹیں لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

دنیا کے دیگر فاسٹ باؤلرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل سٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمان کے بلال خان کی 83 وکٹیں بھی 39 میچز میں ہیں۔

نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈے میچز میں 93، افغانستان کے راشد خان نے 90 اور انڈیا کے کلدیپ یادوو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں