44

لاہور شہر قاتل بن گیا، سینئر اداکارہ کا پریشان کن بیان

[ad_1]

سینئر اداکارہ صبا حمید نے پاکستان کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھائی فضائی آلودگی اور اسموگ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ ہی اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ اسموگ ہمیں مار رہی ہے اور یہ بھیانک چیز ختم ہوتی بھی نظر نہیں آرہی۔

مذکورہ ویڈیو ایک کار میں سفر کے دوران بنائی گئی جس میں فضا میں ہر سو چھائی اسموگ کو با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاہور جو کبھی باغات کے شہر کے نام سے جانا جاتا تھا اب خاموش قاتل بن چکا ہے، ساتھ ہی انہوں نے دل ٹوٹنے کا ایموجی بھی لگایا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں