40

ادرک کے حیران کن فوائد جو شاید آپ نہیں جانتے

[ad_1]

ادرک کا شمار ہمارے گھروں میں پکنے والے کھانوں کے لئے ضروری مسالہ جات میں ہوتا ہے۔

غذائیت اور فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی یہ سبزی انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ادرک کے انسانی صحت پر کون کون سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

زکام، فلو، گلے کی خراش ختم کرے

ادرک روایتی طور پر بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو کے خلاف قدرتی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تازہ ادرک میں سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے خلاف اینٹی ویرل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ گلے کی سوجن اور کھانسی سے نجات دلانے کے لئے چائے کے طور پر استعمال کیا جاسکتی ہے۔

ہاضمے کے لئے مفید

ادرک کو نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے لئے چینی طب میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ گو کہ روائتی طبی تحقیق میں ادرک کے بےتحاشہ فوائد بتائے گئے ہیں۔ تاہم ایک تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد شوگر کی بلند سطح کی وجہ سے پیٹ خالی ہونے کی فطری شرح کو کم کرسکتا ہے۔ یہ شوگر کی اعلی سطح کو منظم کرنے اور پیٹ کو راحت بخش کرنے میں مدد کرتا ہے ، اس طرح یہ کھانے میں موجود جسم کے لئے مفید اجزا کو علیحدہ کرنے میں بھی کارآمد ہے۔

گیس کے مسائل کے لئے کارآمد

گیس کے مسائل میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔ جسم میں موجود غیر ضروری گیس بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے۔ ادرک کا چھوٹا سے ٹکڑا چبانے سے جسم میں موجود غیر ضروری گیس فطری طریقے سے خارج ہو جاتی ہے جبکہ اس کے روزانہ استعمال سے اضافی گیس بھی نہیں بنتی۔

معدے کے السر ختم کرے

ادراک معدے کے السر کو ختم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے، السر معدے میں زخم کرتے ہیں جس سے انسانی صحت کے لئے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

جگر کے لئے مفید

ٹیوبرکلاسیس (ٹی بی) کی بیماری میں مبتلا افراد ادرک کے استعمال سے بہت فوائد اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ہیپاٹوٹوکسیٹی سے بچاتی ہے۔

موٹاپے سے بچائے

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ادرک وزن میں کمی کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور موٹاپے کےخلاف آپ کی میٹابولزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

دل کی صحت کے لئے مفید

ادرک جسم میں کولیسٹرائل کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔

ذیابطیس کو کنٹرول کرے

ادرک ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جلد کے لئے مفید

ادرک کی چائے کا روزانہ استعمال آپ کو کئی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

دمہ میں آرام

صدیوں سے ادرک کو تنفس کے مسائل کا حل سمجھا جاتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ادرک سانس کی نالیوں میں موجود سوزش کو ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں دمہ میں افاقہ ہوتا ہے۔

متلی کی کیفیت سے نجات

نیوٹریشن جنرل کی تحقیق کے مطابق ادرک کا استعمال متلی اور قے کی کیفیت سے نجات دیتا ہے۔ زمانہ قدیم سے اسے معدے کے مسائل اور سمندری سفر کے دوران طبیعت کی خرابی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کینسر کے مریضوں پر کیمو تھراپی کے بعد جب طبیعت خرابی اور جی متلانے کی کیفیت طاری ہوتی ہے تو اس صورت میں بھی ادرک کا استعمال کارگر ثابت ہوتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں