[ad_1]
جی میل میں ایک کارآمد نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے اس میں مطلوبہ مواد یا ای میلز ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔
گوگل کی ای میل سروس کی اینڈرائیڈ ایپ میں نئے سرچ فلٹرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ سرچ فلٹرز کے ذریعے صارفین کے لیے ای میلز کو ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا کیونکہ انہیں Most recent اور Most relevant آپشنز دستیاب ہوں گے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق جب یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تو انہیں کسی چیز کو سرچ کرنے پر کمپنی کی جانب سے ایک پوپ اپ وضاحت کے ذریعے بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کس طرح ان کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
یہ فیچر ابھی جی میل ایپ کے محدود صارفین کو دستیاب ہے او ر اس کی آزمائش کچھ عرصے سے کی جا رہی تھی۔
خیال رہے کہ کچھ عرصے سے گوگل کی جانب سے جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز پر زیادہ کام کیا جا رہا تھا۔
مگر اب جی میل سرچ کو بھی اس فیچر کے ذریعے صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔
حیرت انگیز طورپر اب تک جی میل میں مواد تلاش کرنے کے لیے اس طرح کا بیسک فیچرز موجود نہیں تھا، مگر اب یہ صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔
[ad_2]