5

حکومت کا ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روکنے کا بڑا فیصلہ

سرکاری مکانات خالی کرانے کے لیے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن روکنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

کراچی میں وفاقی کالونیوں میں ریٹائرڈ ملازمین سے سرکاری مکانات خالی کرانے کے لیے پینشن روکنے کے معاملے کو ایم کیوایم پاکستان نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری مکانات خالی اور پینشن بند کرنے کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان کا وفد وفاقی وزیر ہاوسنگ سے آئندہ چند روز میں ملاقات کرے گا اور ملاقات میں وفاقی وزیر ہاوسنگ کے سامنے اسٹیٹ آفس کراچی اور وفاقی کالونیوں کے مسائل رکھے جائیں گے۔

ایم۔کیو ایم کا کہنا تھا کہ ان مسائل کو وزیر ہاوسنگ سے ملاقات میں حل کرانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کرنے کی کوشش کی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بند کرنے کی کوشش کو معاشی قتل سمجھتے ہیں۔

اسٹیٹ آفس کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی ریٹائرڈ ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کریں، یہ ملازمین کراچی کی وفاقی کالونیوں میں عرصہ دراز سے آباد ہیں، ہماری پارٹی ملازمین سے سرکاری مکانات خالی کرنے کے معاملے کو ہر فورم پر اٹھائے گی۔ایم کیو ایم

ایم کیوایم پاکستان کی کوشش ہے کہ ملازمین سے مکانات خالی نہ ہوں اور ان کی پیشن بند نہ ہو اورمساِئل کو فوری حل کرایا جائے۔

ایم کیوایم پاکستان کسی ریٹائرڈ ملازم یا اس کے اہلخانہ کو بے دخل نہیں ہونے دے گی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں