42

کوّوں سے متعلق سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق سامنے آگئی

[ad_1]

پرندوں میں ذہانت کے اعتبار سے کوّا ہمیشہ سے ہی سائنسدانوں کو حیران کرتا رہا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے دوران کوّے کی ایک اور صلاحیت سامنے آئی ہے۔ سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق کے مطابق کوّا ان لوگوں کو کبھی نہیں بھولتا جو اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر جان مارزلوف نے اس تحقیق کے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر خوفناک ماسک کا استعمال کرتے ہوئے 7 کوّے پکڑے اور اُنہیں قید کر لیا پھر کچھ عرصے بعد انہیں چھوڑ دیا۔

اُنہوں نے کوّوں کو آزاد کرنے سے پہلے ان کی ٹانگوں پر شناخت کے لیے ایک ٹیگ لگا دیا۔

پروفیسر جان مارزلوف اور ان کی ٹیم نے کچھ عرصے کے بعد وہی ماسک پہن کر یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر چکر لگایا اور کوّوں کو کھانا کھلایا اور ساتھ ہی ان کے ردِ عمل کو ریکارڈ بھی کیا۔

اس تحقیق کے دوران کھانا کھانے والے 53 میں سے 47 کوّوں نے جارحانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد پروفیسر جان مارزلوف اور ان کی ٹیم نے کچھ عرصے بعد ماسک بغیر یونیورسٹی کے کیمپس کے باہر کوّوں کو کھانا کھلایا اور ان کے ردِعمل کو ریکارڈ کیا تو ان کا رویہ مختلف تھا۔

اس طرح تحقیق میں یہ ثابت ہو گیا کہ کوّا شکلیں یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خود کو نقصان پہنچانے والوں کو کبھی نہیں بھولتا۔

اس سے قبل کی گئی سائنسدانوں کی تحقیقات کے مطابق کوّا چیزوں کو بنانے، انہیں ذخیرہ کرنے اور اوزاروں کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صرف اتنا ہی نہیں تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ کوّا کھیلنا بھی پسند کرتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں