[ad_1]
پاکستانی اداکارہ یشما گل نے رشتہ آنٹیوں کے روایتی تقاضوں سے تنگ آ کر رشتے والی ایپ پر اپنا پروفائل بنایا، جس کے بعد انہیں پوری دنیا سے شادی کے خواہشمند افراد کی جانب سے 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
مداحوں کے لیے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آیا یشما گل اپنی محبت کا رشتہ کس کے ساتھ جوڑتی ہیں۔
یشما گل نے پہلے ایک ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ آج کل شادی کے لیے اچھا رشتہ تلاش کرنا مشکل اور مہنگا ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو انہوں نے 8 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کیا تھا۔
[ad_2]