38

ایلون مسک کو ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ذمہ داری سونپ دی

[ad_1]

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے لیے نئے ناموں کا اعلان کردیا اور انہوں نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی، وہ حکومتی کارکردگی کی مہم کی قیادت کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران لاکھوں ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر اہم ذمہ داری دینے کا وعدہ کیا تھا۔

نو منتخب امریکی صدر نے اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے ایلون مسک اور ری پبلکن پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار وویک راماسوامی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (محکمہ برائے حکومتی کارکردگی) [DOGE] کی سربراہی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ یہ ادارہ حکومت کی حدود سے باہر کام کرے گا اور اس میں شامل دونوں افراد وفاقی حکومت کو ’بڑے پیمانے پر اداراجاتی اصلاحات‘ کے لیے تجاویز اور رہنمائی فراہم کریں گے، جب کہ حکومت کے لیے وہ کاروباری نقطہ نظر پیدا کرے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک اور راماسوامی ’بیوروکریسی کی اجارہ داری ختم کرنے، اضافی قواعد و ضوابط کو کم کرنے، فضول اخراجات میں کمی اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کی از سر نوتشکیل کریں گے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیا محکمہ ری پبلکن پارٹی کے خوابوں کو پورا کرے گا اور ’حکومت سے باہر رہتے ہوئے رہنمائی فراہم کرے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں ایلون مسک اور راما سوامی کے کردار غیر رسمی ہوں گے جس کے لیے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے ایلون مسک ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس کی سربراہی کر سکیں گے جب کہ راما سوامی بھی پروائیٹ سیکٹر کے لیے کام کرسکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں اہم نامزدگیاں کردیں

امریکا کے نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکا‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے لیے جن دیگر افراد کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے جان ریٹ کلف شامل ہیں۔

ریٹ کلف ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریاست فلوریڈا سے سینیٹ کے رکن مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا حتمیٰ اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کے میزبان پیٹ ہیگزتھ کو وزیر دفاع منتخب کیا ہے جو امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ پیٹ ہیگزتھ کے آنے سے امریکی فوج پھر عظیم ہوگی اور انہیں پسپائی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ، مائیکل والز قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے ، فلوریڈا کے نمائندے اور انڈیا کاکس کے سربراہ مائیکل والز افغانستان کی جنگ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکبی اسرائیل کے لیے امریکی سفیر ہوں گے، مائیک ہکبی ماضی میں حماس اور ایران مخالف بیانات دے چکے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیون وٹکوف مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی چیف کے لیے ساؤتھ ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو منتخب کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ٹرمپ کی جانب سے دیگر ناموں کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں