[ad_1]
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے انکار کر دیاہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے موقف پر ڈٹ گیاہے جس سے آٗئی سی سی کیلئے پریشانی کھڑی ہوئی گئی ہے اور اس دوران یہ افواہیں بھی چلتی رہیں کہ ٹورنامنٹ کو مبینہ طور پر جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکتا ہے تاہم اب اس معاملے پر جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ چیمپئینز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے ، تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، کم وقت میں جنوبی افریقہ بورڈ کے لئے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے کوئی آپشن موجود نہیں ہے ، بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو متاثر کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کو میدان میں لایا ہے، جنوبی افریقہ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقہ کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، 2009 میں چیمپئینز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا معاملہ مختلف تھا، 2009 کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا، بورڈ ممبرز نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، موجودہ حالات میں تمام اہم بورڈ ممبرز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔
انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت کسی ملک نے پاکستان آنے سے قبل کسی تحفظات یا خدشات کا اظہار نہیں کیا، بھارتی میڈیا نے چیمپئینز ٹرافی مکمل طور پر جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا شوشا چھوڑا تھا ، تاحال آئی سی سی نے اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔
[ad_2]