31

حرا سومرو نے مردوں کی دوسری شادی کے متعلق کیا کہا؟

[ad_1]

پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ اگر ان کا شوہر ان کی اور بچوں ضروریات پوری کرے اور ان کا خیال رکھے تو انہیں شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حرا سومرو نے مردوں کے دوسری شادی کے حق کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات کو پورا کر رہا ہے اور دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے تو عورت کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ چار شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

حرا سومرو نے مزید کہا کہ اگر ان کا اپنا شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور ان کی اور بچوں کی ضروریات کو سمجھ کر انہیں پورا کرتا ہے تو انہیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا دکھ محسوس نہیں ہوگا کیونکہ ان کا شوہر ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور اگر اسلام اسے 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے تو بیویاں نہیں روک سکتیں۔

یاد رہے کہ حرا سومرو کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہی ہیں ان حالیہ ڈرامہ ’تیرے بن‘ جس میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا۔

حقیقی زندگی میں حرا شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے درمیان بہترین توازن قائم کر رکھا ہے اور اپنے ہر پراجیکٹ میں خوب دلچسپی سے اداکاری کرتی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں