29

فلموں سے ریٹائرمنٹ کا سن کر کون روپڑا؟ عامر خان کا انکشاف

[ad_1]

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 3 دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے کے بعد چند سال قبل فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے تھے لیکن جلدہی فلم ’ستارے زمین پر ‘کے ساتھ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری مارنے کو تیار ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے فلموں سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور اس فیصلے پر سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے جذباتی ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

عامر خان نے بتایا کہ ’میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر نے میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رکھی، اس دوران میں خاندان کو وقت ہی نہ دے سکا حتیٰ کہ دونوں سابقہ اہلیہ کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکا۔

عامر خان نے بتایا کہ کووڈ کے دوران میں ایسے جذباتی لمحوں سے گزرا جب میں نے خاندان کو وقت نہ دینے کے سبب خود کو مجرم محسوس کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ 35 سالوں کے دوران میں نے متعدد فلمیں کی ہیں لیکن اب وقت خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ احساس 88 سال کی عمر کے بجائے 57 سال کی عمر میں ہوگیا کیوں کہ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی۔

ریٹائر منٹ کے اعلان پر اہل خانہ بالخصوص سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ردعمل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ ’جب میں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا ذکر اپنے اہل خانہ سے کیا تو بچوں نے ریٹائرمنٹ نہ لینے پر اکسایا، جب یہ بات کرن کو پتا چلی تو اس نے تنہائی میں آکر آبدیدہ ہوتے ہوئے مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں؟ میں نے کہا، ‘نہیں، میں آپ کو نہیں فلمیں چھوڑ رہا ہوں’، جس پر کرن نے مجھے کہا کہ آپ child of cinema ہیں، اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں’کرن نہیں چاہتی تھی کہ میں ہر وقت گھر میں رہوں‘۔

حال ہی میں 6 فلموں کو سائن کرنے پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے 6 فلمیں اس لیے سائن کی ہیں کیونکہ میں ایک اداکار کے طور پر اپنی زندگی کے آخری 10 سالوں کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز بنانا چاہتا ہوں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں