58

آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

[ad_1]

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔

بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ میتھیو شارٹ 7 ، جیک فریسر اور ٹم ڈیوڈ 9،9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک جب کہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ اور سلمان علی آغا آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔

اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ دوبالا کرنے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستان پلینگ الیون:

محمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ

آسٹریلیا پلینگ الیون:

جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں