[ad_1]
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے 6 اہلکار حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب برّی کارروائیوں کو وسعت دینے کے لیے اسرائیلی فوجی اپنی سرحد سے ایک لبنانی دیہات میں داخل ہوگئے اور چاروں اطراف سے حزب اللہ کے نرغے میں آگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے اہلکار جنوبی لبنان کے ایک دیہات میں کارروائی کرتے کرتے ایک عمارت میں داخل ہوگئے جہاں حزب اللہ کے 4 جنگجو چھپے ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار اسٹاف سارجنٹ سرایا ایلبوئم، سارجنٹ یوو ڈینیل، اسٹاف سارجنٹ ڈاکٹر ہین، اسٹاف سارجنٹ نیر گوفر، سارجنٹ شیلیو اتزاک ساگرون اور اسٹاف سارجنٹ ڈیمونا مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اہلکاروں کی عمریں 19 سے 22 سال کے درمیان ہیں ان سب کا تعلق گولانی بریگیڈ کی 51 ویں بٹالین سے تھا۔
یاد رہے کہ رواں برس ستمبر سے جنوبی لبنان میں شروع ہونے والے برّی فوج کے آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کا اب تک ایک دن میں ہونا والا یہ دوسرا بڑا جانی نقصان یے۔
اس سے قبل 2 اکتوبر کو لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ایسی ہی ایک جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جو اس جنگ میں ایک دن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
[ad_2]