31

شام کے دارالحکومت میں رہائشی عمارتوں پر اسرئیلی بمباری میں کئی افراد شہید

[ad_1]

شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دمشق میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 15 افراد شہید ہوئے۔

وزارت نے کہا کہ “اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان [ہائٹس] کی سمت سے فضائی جارحیت شروع کی جس میں دمشق کے علاقے مزہ اور دیہی مقامات میں قدسیہ و دیگر جگہوں پر رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان مہلک حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے فلسطینی اسلامی جہاد مسلح گروپ سے تعلق رکھنے والی متعدد عمارتوں اور کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔

ٹیلی گرام پر اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے غزہ میں مقیم گروپ اور اس کے کارندوں کے لیے ایک “اہم دھچکا” ہیں۔

فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مزہ میں ہونے والے حملے میں گروپ کے ایک دفاتر کو نشانہ بنایا گیا اور اس گروپ کے کئی ارکان مارے گئے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں