46

محکمہ موسمیات نے ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کردیا؟

[ad_1]

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آج سے 15نومبر تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ 15سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر بھی برف باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ آج اور کل لاہور کے ساتھ ساتھ دیر ،سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بارش سے اسلام آباد، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہوگا جب کہ بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں