43

وسیم اکرم نے آسٹریلیا میں لوٹے جانے کا دلچسپ قصہ سنادیا

[ad_1]

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم نے آسٹریلیا میں لوٹے جانے کا دلچسپ قصہ سنایا جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

وسیم اکرم ان دنوں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے لیے کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور پاکستان کے سابق کپتان کی اہلیہ کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہی ہے۔

وسیم اکرم نے پاک آسٹریلیا میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آسٹریلیا میں رہائش پزیر اپنی اہلیہ کی پالتو پالتو بلی کے بالوں کی تراش خراش کے لیے ایک سیلون گئے جہاں ان سے بلی کے بالوں کی کٹنگ کے ایک ہزار آسٹریلین ڈالر (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے) چارج کیے گئے۔

وسیم اکرم کے جملے پر ساتھی کمنٹیٹر بھی حیران ہو گئے اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ چھوڑ کر ان کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے تفصیلات پوچھیں تو سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ اتنی رقم سے تو پاکستان میں 200 بلیوں کے بالوں کی تراش خراش اور دیکھ بھال ہو سکتی ہے، آسٹریلیا میں سروسز بہت مہنگی ہیں۔ ساتھی کمنٹیٹر نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو آسٹریلیا میں جال میں پھنسا لیا گیا جس پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر نے برجستہ کہا کہ مجھے لوٹ لیا گیا۔

اس موقع پر وسیم اکرم نے ساتھی کمنٹیٹر کو اپنے موبائل میں چارج کیے گئے 1000 آسٹریلین ڈالر کی رسید بھی دکھائی جس کے مطابق سیلون نے 105 ڈالر بلی کے میڈیکل چیک اپ کے چارج کیے جبکہ 305 ڈالر بلی کے بالوں کی کٹنگ کے دوران اسے اینستھیزیا سے محفوظ رکھنے کے لیے گئے۔

بلی کے بالوں کی کٹنگ کے 40 ڈالر چارج کیے گئے جبکہ بالوں کی کٹنگ کے بعد دیکھ بھال کے 120 ڈالر اور کارڈیو ٹیسٹ کی 251 آسٹریلین ڈالر فیس وصول کی گئی۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کی پالتو بلی کی تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’مشہور ہیئر کٹ کا نتیجہ‘۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں