[ad_1]
بھارتی ریاست ہریانہ میں 8 سالہ انمول نامی بھینس اپنی بڑی جسامت، 1500 کلو گرام وزن اور 23 کروڑ بھارتی روپے جو کہ 75 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے کی حیران کن قیمت کی وجہ سے میلوں اور خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انمول آل انڈیا کسانوں کے میلے میں اپنی جسامت کی وجہ سے مشہور ہے، یہی وجہ ہے کہ انمول کی قیمت لگژری گاڑیوں اور درجنوں عالیشان گھرو ں سے بھی زیادہ ہے۔
انمول کا شاہانہ طرز زندگی
بھارتی میڈیا کے مطابق انمول کا مالک اپنی بھینسوں کو شاہانہ طرز زندگی اور بہترین خوراک فراہم کرتا ہے جس میں خشک میوہ جات، پھل اور اعلیٰ طریقے سے نہلائے جانے کا طریقہ شامل ہے۔
بھارتی میڈیارپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول کا مالک اس پر روزانہ 1500بھارتی روپے خرچ کرتا ہے جبکہ انمول کی روزمرہ غذا خشک میوہ جات اور زیادہ کیلوریز والی غذاؤں پر مشتمل ہوتی ہے۔
انمول کی روزمرہ غذا میں 250 گرام بادام، 4 کلو انار، 30 کیلے، 5 کلو دودھ اور 20 انڈوں سمیت سبز چارہ، دیسی گھی، سویابین اور مکئی شامل ہیں۔
انمول کی دیکھ بھال اس کے کھانے سے بھی زیادہ اہم
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انمول کی صحت اور چمک کو برقرار رکھنے کے لیے اسے روزانہ بادام اور سرسوں کے تیل سے 2 مرتبہ نہلایا جاتا ہے لیکن انمول کو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے مایوس کن بات یہ ہے کہ اس کا مالک اسے فروخت نہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگر انمول کی قیمت کا موازنہ کیا جائے تو اس کی 23 کروڑ بھارتی روپے کی قیمت میں نوئیڈا میں 2 رولس رائس کاریں یا 2 مرسڈیز بینز گاڑیاں، یا پھر نوئیڈا میں ہی ایک درجن سے زیادہ لگژری گھر خریدے جا سکتے ہیں۔
[ad_2]