محکمہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں برفباری سے سردی کی لہر شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے شہروں لاہور، قصور،اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد میں صبح کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا میں مطلع جزوی ابرآلود مگر رات کو چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، پشاور، خیبراور کوہاٹ میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی امکان ہے۔