[ad_1]
واٹس ایپ میں ایک نیا ڈرافٹ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایسے پیغامات مکمل کرکے بھیجنے میں مدد فراہم کرنا ہے جو وہ کسی چیٹ میں لکھ کر سینڈ کرنا بھول جاتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایک آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے نامکمل میسجز کو تلاش کرکے بھیج سکیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اس وقت بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جب صارف کسی وجہ سے میسج ٹائپ کرتے ہوئے کسی اور کام میں مصروف ہو جائے یا وہ سینڈ بٹن کلک کرنا بھول جائے۔
اس فیچر سے صارفین کو فوری طور پر ان میسجز کو بھیجنے کا موقع ملے گا اور انہیں تلاش کرنے میں وقت ضائع نہیں ہوگا۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سب کو اس فیچر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ انڈیکٹر فیچر کو دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فیچر کیسے استعمال کریں؟
درحقیقت اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو خود کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
اگر کسی چیٹ میں آپ میسج کو بھیجنا بھول گئے ہیں تو جب بھی آپ ایپ کو اوپن کریں گے، وہ چیٹ سب سے اوپر نظر آئے گی اور اس پر ڈرافٹ لکھا نظر آئے گا۔
اس کو اوپن کرکے اپنے میسج کو سینڈ کر دیں،
اس طرح انہیں ایسے میسج کو تلاش کرنے کے لیے وقت ضائع نہیں کرنا پڑے گا جو وہ کسی وجہ سے سینڈ نہیں کرسکے تھے۔
[ad_2]