45

بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

[ad_1]

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی کھلاڑی کے یہاں گزشتہ روز بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ نہیں ہوسکے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ذاتی مصروفیات سے فارغ ہونے کے بعد وہ آسٹریلیا جا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدے کے یہاں یہ دوسری اولاد کی پیدائش ہے۔ اس سے قبل اس جوڑی کی ایک 6 سالہ بیٹی سمیرا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز سے پہلے اس کے پوسٹر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی تھی۔

سیریز شروع ہونے سے قبل آفیشل براڈ کاسٹر کی جانب سے جاری پوسٹر پر آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما کے بجائے ویرات کوہلی کی تصویر لگائی گئی۔ پوسٹر کے وائرل ہوتے ہی شائقین کے ذہنوں میں سوال کھڑے ہوگئے تھے کہ کیا ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما کی جگہ کپتان ویرات کوہلی ہوں گے؟۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رواں ماہ 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جائے گی۔ بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے اس سیریز میں لازمی فتح درکار ہے۔

سیریز ڈرا ہونے یا ہارنے کی صورت میں بھارت کو فائنل میں پہنچنے کے لیے دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں